ممبئی (یواین پی) معروف بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ مجھے اس وقت تک نیند نہیں آتی جب تک لفظ ایکشن نہ سن لوں، سونے کے بعد بھی خواب میں کیمرہ دکھائی دیتا ہے اور فلم سیٹ نظر آتا ہے۔اداکارہ جھانوی کپور نے کہا کہ بالی وڈ میں نوجوان اداکاراوں پر کافی دباو ہوتا ہے کہ انھیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔ لیکن ان کے مطابق اس دبا وکا ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور وہ ہر طرح کے کردار کرنا چاہتی ہیں، خاص طور پر ایسے کردار جن کی ان سے توقع تک نہیں کی جاتی۔سوشل میڈیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے جھانوی کا کہنا تھا کہ اداکاراوں کو ہر بات پر جج کیا جاتا ہے مثلا اس کا وزن بڑھ گیا یا پھر وہ زیادہ ہی دبلی پتلی ہے یا لباس کیسا پہنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کچھ اس طرح کرنا چاہتی ہیں جس سے لوگوں میں یہ احساس پیدا ہو کہ وہ جیسے بھی ہوں، خوش اور مطمئن رہیں۔