مسکان جے ایم جے پرڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اردو فیچر فلم’’شکوہ جواب شکوہ ‘‘بنائیں گی

Published on May 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 962)      No Comments

Muskan Jey
لاہور(یواین پی )نامور ماڈل و اداکارہ مسکان نے ایم جے پرڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلمیں بنانے کا اعلان کر دیا ہے اس پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے پہلی اردو فیچر فلم’’شکوہ جواب شکوہ ‘‘بنائی جارہی ہے اس اردو فیچر فلم کے پروڈیوسر مسکان جے اوراور شعیب خان ہیں جبکہ اس فلم کے رائٹرطاہر جبار ہیں اس فلم میں مسکان جے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگائیں گی ماڈل،اداکارہ و گلوکارہ مسکان جے نے یواین پی سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ ایم جے پروڈکشن کے بینر تلے ایک فلم انڈیا میں بھی بنائی جارہی ہے اس کاکام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے پاکستانی فلموں میں مصروفیت کے باعث انڈین فلم کے لئے ٹائم نہیں دے پا رہی ہوں میری ایک اور پاکستان کی پہلی سائیکو فیچر فلم ’’ ہوٹل ‘‘ بھی بن چکی ہے جسے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بیک وقت ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اس فلم کی کہانی اب تک بننے والی فلموں سے مختلف ہے اور شائقین فلم ’’ ہوٹل ‘‘ کو مدتوں یاد رکھیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme