بکوٹ( یواین پی) پی کے 45پرعلی اصغر خان کی جیت حلقہ کو پسماندہ رکھنے والوں کی شکست ہو گی، 24مئی کو بیروٹ اور پٹن میں عمران خان کے جلسے سرکل بکوٹ کی نئی تاریخ رقم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سرکل بکوٹ کے رہنما عاطف حفیظ عباسی نے نوجوانوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عاطف حفیظ عباسی نے کہا کہ عمران خان کا بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ علی اصغر خان ایک نظریاتی رہنما اور پی ٹی آئی منشور کا عکاس چہرہ ہیں انشاء اللہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی دلوا کر نظریہ کو جتائیں گے ۔یہ پہلاموقع ہے کہ قائد تحریک عمران خان کسی پارٹی امیدوار کے ٹکٹ کا خود اعلان کیا اورکسی بھی صوبائی حلقہ میں چار جلسے کر یں گے۔عاطف حفیظ عباسی نے نوجوانوں سے کہا کہ یہ علی اصغر خان یا عمران خان کی جنگ نہیں بلکہ یہ محرومیوں اور ناانصافیوں کے خلاف ہماری اپنی جنگ ہے اور اس میں جیت حلقہ کے ہر اس نوجوان کی جیت ہو گی جو تبدیلی کا خواہاں ہے ۔