مریم نواز نےارشد شریف کے حوالے سے کی گئی نامناسب ٹوئٹ پر معافی مانگ لی

Published on October 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کے بعد کئے گئے اپنے ٹوئٹ پر معافی مانگ لی۔خیال رہے کہ مریم نواز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جہاں انہوں نے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے ایک نامناسب ٹوئٹ پر جواب دیا، جس کو معروف صحافیوں اور صارفین نے ڈیلیٹ کرنے اور خاموش رہنے کی تجویز دی۔مریم نواز نے بظاہر ان کے ایک حامی کی جانب سے ارشد شریف کے حوالے سے کی گئی نامناسب ٹوئٹ پر لکھا کہ مجھے یہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ انسانوں کے لیے سبق ہے جس سے ہم سب کو سمجھ لینا چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے اس بیان پر صحافیوں اور دیگر کی جانب سے ان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا اور سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔مریم نواز کو ان کے مخالفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور معروف صحافیوں نے بھی انہیں مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر زور دیا۔اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes