سابق رکن اسمبلی فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کو پریس کانفرنس کرنے اور لانگ مارچ سے متعلق باتیں کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا بیان پارٹی پالیسی کے خلاف ہے، آپ دو ن کے اندر اپنے بیان پر وضاحت دیں، اس وقت تک آپ کی پارٹی رکنیت معطل رہے گی۔قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسد عمر نے لکھا کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی اور نظریات کی نمائندگی نہیں کرتا، صدر سندھ علی زیدی کو چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بتایا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog