ملکہ جذبات نیر سلطانہ کی30ویں برسی”آج“ منائی جائے گی

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

لاہور(یو این پی)پاکستان فلم انڈسٹری میں ملکہ جذبات نیر سلطانہ کی30ویں برسی آج27اکتوبر کی منائی جائے گی۔ ماضی کی معروف اداکارہ نیر سلطانہ کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس ہونے والے ہیں۔ 4 مارچ 1932 کو پیدا ہونے والی طیبہ بانو کا گھرانہ علی گڑھ سے پاکستان منتقل ہوا۔ تہذیب اور وقار ان کی شخصیت کا خاصہ تھے۔ یوا ین پی کے مطابق انور کمال پاشا نے 1955 میں اپنی فلم ‘قاتل’ میں نیئرہ سلطانہ کو متعارف کروایا جس سے اداکارہ نے خوب شہرت سمیٹی۔سنتوش کمار نے جب صبیحہ خانم کو زندگی کا ساتھی بنایا تو ان کے چھوٹے بھائی درپن نے اپنے لیے پروقار اور پڑھی لکھی نئیر سلطانہ کا انتخاب کیا۔ یہ وہ دور تھا جب فلم انڈسٹری پر سنتوش فیملی کا طوطی بول رہا تھا درپن اور نئیر سلطانہ کو پردہ اسکرین کی حسین ترین جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔باجی، سہیلی اور گھونگھٹ جیسی فلموں کی ہیروئن نئیر سلطانہ کے کیرئیر کا دوسرا دور کریکٹر ایکٹریس کا تھا جس میں انہوں نے خود کو منوایا اور ملکہ جذبات کہلائیں۔نیر سلطانہ نے مجموعی طور پر 216 فلموں میں کام کیا جن میں 140 اردو، 49 پنجابی، ایک سندھی اور 6 پشتو فلمیں شامل ہیں۔ کینسر کا جان لیوا مرض ان کی جان لے کر رہا اور وہ 27 اکتوبر 1992 میں اپنے شوہر کے پہلو میں ابدی نیند جا سوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes