کوئٹہ(یواین پی) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیاگیا ۔جمعرات کو بلو چستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی پر ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں تاہم کورم مکمل نہ ہو نے پر ڈپٹی اسپیکر سر دار بابر مو سیٰ خیل نے گور نر کا حکم نامہ پڑھ کر سنا یا اور اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا ۔