کاشتکار ماہ نومبر کے دوران پیاز کی پنیری کاشت مکمل کرلیں، محکمہ زراعت

Published on October 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)معتدل و خشک موسم پیاز کی زیادہ پیداوار کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذاکاشتکار ماہ نومبر کے دوران پنیری کی کاشت مکمل کرلیں تاکہ دسمبر اور جنوری میں اس کی کھیتوں میں منتقلی یقینی ہوسکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت خالد اقبال نے بتایاکہ ایک ایکڑ رقبے پر پیاز کی کاشت کی غرض سے پنیری تیار کرنے کیلئے3 کلوگرام بیج اور 4سے5 مرلے زمین درکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنیری کاشت کرنے کیلئے زمین کو اچھی طرح تیار کرتے ہوئے چھوٹی چھوٹی مستطیل نما کیاریاں بنانی چاہئیں اور کاشتکار ان کیاریوں میں 7سے10 سینٹی میٹریا3تا4اِنچ،3سے4 سینٹی میٹریا ایک اِنچ کے فاصلے پر گہری لائنیں لگا کر ان میں بیج کاشت کریں اور بیج کے اوپر پتوں کی گلی سڑی کھاد ڈال دیں جس کے بعد اسے سرکنڈے یا پرالی وغیرہ سے ڈھانپ دیا جائے اور فوارے سے اس طرح آبپاشی کی جائے کہ پانی کیاریوں میں کھڑا بھی نہ ہو اور نمی بھی برقرار رہے۔انہوں نے کہاکہ پیاز سے نفع کمانے کیلئے نومبر کے دوسرے ہفتہ میں 4 کلو گرام بیج سے10 مرلہ جگہ پر نر سری کاشت کی جائے۔انہوں نے کہاکہ پیاز کی کاشت سے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعد میں دو مرتبہ کلٹیویٹر چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیں نیز کاشت سے تقریباََ ڈیڑھ ماہ پہلے 10سے 12 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے ڈالی جائے اور اس میں 20 کلو گرام یوریا ملاکر زمین کو پانی لگادیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنیری کو کھیت سے وتر حالت میں اس طرح اکھاڑیں کہ اس کی جڑیں بالکل نہ ٹوٹیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题