بالی ووڈ کےسُپر اسٹار عامر خان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ نے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا

Published on October 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ کےسُپر اسٹار عامر خان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ نے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان کی والدہ زینت حسین دل دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں عامر خان سمیت دیگر اہلِ خانہ موجود ہیں۔میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان کی ماں کی حالت میں اب بہتری آرہی ہے تاہم اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ عامر خان کے والد بالی ووڈ نگری کے مشہور پروڈیوسر اور ہدایتکار ہیں اور عامر خان نے اپنے والد کی ہی فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes