ملتان ۔۔۔۔ایف اے کے امتحان میں امیدوار کی جگہ امتحان دینے والا پکڑاگیا۔پولیس کے مطابق نیوملتان کے امتحانی مرکز میں ایف اے کے انگریزی اے کے پیپر میں ایوب کوہاشم کی جگہ امتحان دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ نے پکڑلیااوراس کے خلاف تھانہ نیوملتان میں مقدمہ درج کرادیا۔