جدہ .سعودی عرب(بیورو رپورٹ یو این این پاکستان) وزیر محنت انجینئر عادل فقیہ نے میڈیا کو بتایا کہ 15 جون سے 15 ستمبر تک کمپنیوں کے ملازمین کو دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر ڈیوٹی کی چھٹی ہو گی۔ یہ پالیسی 2010ءمیں متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت کسی بھی کمپنی کو اجازت نہیں کہ وہ دوپہر 12 بجے سے 3 بجے کے دوران اپنے ملازمین سے گرمی میں کام کروائے تاہم یہ قانون پیٹرولیم، گیس اور ایمرجنسی مینٹین کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوتا لیکن ان پر بھی لازم ہے کہ کارکنوں کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے اقدامات کریں۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کو دفعات 98 99 100 کے ضوابط کے مطابق ڈیوٹی کے اوقات کو اپنے طور پر منظم کرے اس کے تحت خلاف ورزی کرنے پر 3 سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا یا 30 دن تک کمپنی کو بند کیا جا سکتا ہے۔ بندش کی سزائیں ایک ساتھ بھی دی جا سکتی ہیں۔ محکمے نے اس حوالے سے شکایات وصول کرنے کیلئے ایمرجنسی نمبر 920001173 جاری کیا ہے۔ مجموعی طور پر کاروباری حلقوں نے اس پالیسی کو جاری رکھنے کے فیصلے کو سراہا ہے لیکن کسی کمپنی پر یہ الزام ثابت ہو گیا تو اس کے خلاف مناسب کاروائی بھی ہو گی