سخت جان پروٹیز پر قابو پانے کی پلاننگ ہونے لگی

Published on November 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

ورلڈکپ کے اہم ترین میچ سے قبل پرستار گرین شرٹس کی ہمت بڑھانے پہنچ گئے
لاہور(یو این پی) سخت جان پروٹیز پر قابو پانے کی پلاننگ ہونے لگی جب کہ تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلیے آج کا دن میسر ہے۔ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت اور زمبابوے سے شکستوں نے پاکستان کی مہم انتہائی کمزور کردی،سیمی فائنل تک رسائی کیلیے موہوم سی امید باقی ہے،گرین شرٹس کو اگلے دونوں میچز میں فتوحات کے ساتھ بھارت کی اپ سیٹ شکستوں کی دعا بھی کرنا ہوگی۔بھارتی ٹیم آج بنگلادیش کے مقابل ہوگی،پاکستان کا جمعرات کو سخت جان پروٹیز سے سامنا ہونا ہے، اس معرکے کیلیے سڈنی میں موجود کرکٹرز کا گزشتہ روز کوئی پریکٹس سیشن شیڈول نہیں تھا،کھلاڑیوں کیلیے ایک استقبالیہ کا انتظام کیا گیا جس میں پرستاروں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔اس موقع پر شائقین نے کرکٹرز کی ہمت بڑھاتے ہوئے پْرجوش انداز میں نعر ے لگائے،تصاویر اور سیلفیز بنوانے کے موقع سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا گیا،جنوبی افریقی کرکٹرز بھی پرستاروں کی توجہ کا مرکز بنے۔ایونٹ کی واحد ناقابل شکست ٹیم پروٹیز نے ایونٹ میں 2میچز جیتے ہیں،ایک بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا،ٹیم کی پیس بیٹری چارج نظر آرہی ہے۔دوسری جانب پاکستانی بیٹنگ مشکل صورتحال میں ہمت ہار جانے کی عادی ہے، حریف کی بولنگ اور بیٹنگ پاور کو سامنے رکھتے ہوئے پلاننگ ہونے لگی،ڈی کک، رائیلی روسو اور ڈیوڈ ملر پر قابو پانے کے نسخوں کی تلاش جاری ہے۔قومی کرکٹرز گزشتہ روز آرام سے تازہ دم ہوچکے،آج بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور مشقوں سے بڑے چیلنج کی بھرپور تیاری ہوگی، تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلیے صرف ایک دن ہی میسر ہے، مینجمنٹ ٹیم کمبی نیشن اور بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے امکانات پر بھی غور کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog