ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اضافہ

Published on November 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

گھریلو سلنڈر 35 روپے اور کمرشل سلنڈر 134 روپے مہنگا ہوگیا نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد(یواین پی) ملک میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 95 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے تنگ عوام پر ایل پی جی بم گرادیاگیا ہے اور اوگرا کی جانب سے نومبر 2022 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ ایل پی جی 2 روپے 95 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ گھریلو سلنڈر 35 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 134 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اب نومبر کے مہینے میں گھریلو سلنڈر 2374 روپے کی جگہ 2409روپے اور کمرشل سلنڈر 9135 روپے کی جگہ 9269 روپے کا ملے گا۔ دوسری طرف سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر سید جواد نسیم کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو صرف تین اوقات میں گیس ملے گی تاکہ کھانا پکا سکیں۔لاہور چیمبر میں تاجروں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت سسٹم میں گیس کم ہو چکی ہے اور انحصار درآمدی آر ایل این جی پر ہے جو بہت مہنگی ہے، کمرشل صارفین کے لیے نیا کنٹریکٹ لازمی قرادیا گیا ہے، مشکل حالات میں تاجروں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، صنعت اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ جواد نسیم کاکہنا تھا کہ سردیوں کے تین ماہ مشکل ہوں گے، بعض ایسے مقامات جو ٹیل پر ہیں وہاں گیس پریشر کم ہو سکتا ہے۔واضح ہے کہ گزشتہ روز سوئی ناردرن گیس کمپنی کیکمرشل صارفین کے لییگیس فی یونٹ قیمت دوگنا سے بھی زیادہ کردی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمت میں 1480 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے،گیس کی قیمت فی یونٹ1283 روپے سے بڑھا کر 3763 روپے کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے نیا ٹیرف یکم نومبر سے لاگو ہوجائیگا، کمرشل صارفین ایل این جی کی جگہ آر ایل این جی کا نیاکنٹریکٹ کریں، آرایل این جی کا نیا کنٹریکٹ نہ کرنے والیکمرشل صارف کا کنکشن کاٹ دیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق کمرشل صارفین کوایل این جی1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو دی جارہی تھی, یکم نومبر سیکمرشل صارفین کو آر ایل این جی 3763 روپیفی ایم ایم بی ٹی یوملیگی, کمرشل صارفین میں فیکٹریاں، دکانیں، ہوٹل، تندور اور دیگرکاروباری ادارے شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog