ٹھٹھہ (یواین پی /حمید چنڈ) ضلعی اطلاعات افسر ٹھٹھہ محفوظ علی سومرو نے کراچی مچھر کالونی واقعہ میں شہید ہونے والے انجنیئر محمد ایمن جاوید کی رہائش گاہ ٹھٹھہ پہنچ کر ان کے والد سینیئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر سعید جاوید سے افسوس کا اظہار اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید انجنیئر محمد ایمن جاوید کو اپنی جوار رحمت میں جگہ و بلند درجات عطا فرمائے اور شہید کے تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے اور انہیں صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے – اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک اور وحشیانہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے – ضلعی اطلاعات افسر محفوظ علی سومرو نے سینیئر صحافی ڈاکٹر سعید جاوید سے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی مجھ سمیت محکمہ اطلاعات سندہ کے اعلیٰ افسران و عملہ برابر کے شریک ہیں –