لاہور کی متعدد فلور ملوں میں گندم میں مکئی اور نکو ڈال کر غیر معیاری آٹے کی تیاریاں عروج پر

Published on November 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

سرکاری کوٹا پر ملنے والی گندم میں مکئی نکو ڈال کر مضر صحت افضان صحت کے اصولوں کی دھجیاں بکھیری جانے لگی
لاہور(یواین پی)لاہور میں شہریوں کو غیر معیاری آٹا کھلایا جانے لگا محکمہ فوڈ کے انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت یا وجہ کچھ اور متعدد فلور ملوں میں غیر معیاری آٹے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق تحصیل رائیونڈ میں واقع درجن سے زائد فلور مل مالکان نے فوڈ انسپکٹروں سے مبینہ ملی بھگت کر کے اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کرتے ہوئے افضان صحت کے اصولوں کی دھجیاں بکھیر ڈالی انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،مل مالکان غیر معیاری آٹا تیار کر کے مارکیٹوں میں دھڑا دھڑ فروخت کرنے لگے جبکہ ملوں پر تعینات محکمہ فوڈ کے انسپکٹرز صاحبان اپنی جیبیں گرم کر کے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے کر خاموش تماشائی بن گئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ فرمان فلور مل،نواب فلور مل،تاج فلور مل،پی ایم ایم فلور مل،اے آر کے فلور مل،ایمپریل فلور مل،باہو فلور مل،اریبہ فلور مل،الغنی فلور خورشید فلور مل ،ملک فلور مل میں سرکاری گندم سے تیار کیے جانے والے آٹا کی ریشو انتہائی کم تقریبا چالیس فیصد ہے چالیس فیصد ریشو پر آٹا نکالنے کی وجہ سے آٹے کا بحران دوبارہ سر اٹھانے لگا۔جبکہ محکمہ فوڈ کے رولز کے مطابق ستر فیصد آٹا نکالنے کی مل مالکان کو ہدایت کی گئی ہے لیکن مل مالکان راتو رات امیر ہونے کے چکر میں سرکاری کوٹا پر ملنے والی گندم پر محکمہ فوڈ کے رولز کے برعکس چلتے ہوئے گندم میں مکئی اور نکو ڈال کر اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں جس پر شہریوں نے محکمہ فوڈ کے اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy