دکھی انسانیت کی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے ڈاکٹر جاوید حاکم

Published on November 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

ڈاکٹر سلمہ سروری، ڈاکٹر عائشہ عنصر، ڈاکٹر عائشہ شیخ اور گانئی ڈاکٹر خالدہ کوثر نے مریضوں کا چیک اپ کیا
لاہور (یواین پی)سینئر صحافی جاوید حاکم کے آفس بینک سٹاپ فروز پور روڈ نزد چاند میڈیکل سٹور پر حسب روایت فری میڈیکل اینڈ گانء فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ و صحافیوں کی فیملیوں نے کثیر تعداد اپنے پیشنٹ کو چیک کروایا جس میں ڈاکٹر افضل شہزاد آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر نعمان یاسین اعوان میڈیکل آفیسر جنرل ہوسپٹل و میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سلمہ سروری ماہر امراض نسواں ڈاکٹر عائشہ عنصر ماہر امراض زچہ و بچہ الٹرساؤنڈ سپیشلسٹ سکن سپشلسٹ ڈاکٹر عائشہ شیخ اور گانئی ڈاکٹر خالدہ کوثر نے احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دینے ڈاکٹر جاوید حاکم گولڈمیڈلسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس قابل بنایا کہ عوام کی خدمت کرسکو عوام کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے اور کہا تمام ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹر اور دی ڈاکٹرز لیب اور تمام دوستوں کا شکر گزار بھی ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت دیا کیمپ میں بے شمار لوگ مستفید ہوئے کیمپ میں فری چیک اپ فری الٹرا ساونڈ فری لیبارٹری ٹیسٹ فری میڈیسن فری ٹی بی مسڈین و ٹیسٹ کیے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا تمام انتظامات اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اور اللہ کی دی ہوئی توفیق سے کیے آئندہ انشاء اللہ ہر ویک ایک تو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اور دوسرا روزانہ نہ فری ڈسپنسری کا آغاز کر دیا گیا اؤر اور کیمپ میں خصوصی طور پر سینئر صحافی حسنین حیدر شیر محمد میو عارف علی کاہنہ چیف کوآرڈینیٹر پی پی 157 محسن غازی نے بھی اپنے حلقے سے کثیرتعدادمیں لوگوں کو چیک کروایا اور سینئر صحافی اکرم فوجی سیاسی اور سماجی شخصیت ڈاکٹر عمران خان نے خصوصی طور شرکت کی محسن غازی اور دیگر دوستوں نے مشترکہ طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر جاوید حاکم کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہیں ان کے خلق خدمت کے جذبہ کو دیکھ کر دلی طور پر ہمیں خوشی ہوئی ہے دنیا میں ایسے لوگ اب موجود ہیں جو خلق خدمت کی کوششوں اور کاوشوں میں مصروف رہتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题