لائلپور میوزیم کی رونقیں پورے عروج پر ہیں روزانہ سیکڑوں طلبہ عجائب گھر کا وزٹ کررہے ہیں؛ ڈائریکٹر میوزیم میاں عتیق احمد

Published on November 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)لائلپور میوزیم کی رونقیں پورے عروج پر ہیں روزانہ سیکڑوں طلبہ عجائب گھر کا وزٹ کررہے ہیں۔اساتذہ کے مطابق ایسے مطالعاتی دورے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور عملی طور پر سیکھنے کے لئے لائل پور میوزیم ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔لائل پور میوزیم کے وزٹنگ ٹرن آوٹ ریشو میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔فیملیز کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ روزانہ طلباء و طالبات سکول ٹرپس کے ہمراہ میوزیم کا رخ کر رہے ہیں۔چیئر مین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان خالد حیات کموکا کی قیادت میں طالب علموں کو میوزیم میں رکھی نوادات اور ساندل بار سے لائل پور بننے کی تاریخ کے بارے میں تفصیلا آگاہی جبکہ مختلف ادوار کی کہانیاں سنائی گئیں۔خالد حیات کموکا نے کہا کہ ایسے دورے طلباء کی علمی صلاحتیں نکھارتے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میوزیم میاں عتیق احمد نے اساتذہ کو مختلف ٹکنیکس کے بارے میں بتایا جن کو بروئے کا ر لا کر اساتذہ اپنے طلبا کو عجائب گھروں کی تاریخی اہمیت بارے آگاہ کر سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes