جماعت اسلامی کراچی میں بلدیاتی انتخابات جیتنے کیلئے فیورٹ قرار

Published on November 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

کراچی (یواین پی) جماعت اسلامی کراچی میں بلدیاتی انتخابات جیتنے کیلئے فیورٹ قرار، پلس کنسلٹنٹ سروے نتائج کے مطابق کراچی کے شہریوں کی رائے میں واضح تبدیلی، بلدیاتی انتخابات کیلئے جماعت اسلامی جبکہ قومی اسمبلی کے الیکشن کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کر دی۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پلس کنسلٹنٹ نامی ادارے کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ووٹرز کی رائے جانے کیلئے ایک سروے کروایا، اس سروے کے دوران شہر قائد کے شہریوں سے 2 سوالات کیے گئے، ایک سوال یہ کہ کراچی والے بلدیاتی انتخابات کیلئے کسے ووٹ دیں گے؟ جبکہ دوسرا سوال یہ کہ قومی اسمبلی کے الیکشن کیلئے کراچی کے ووٹرز کس کا انتخاب کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题