آن لائن پاسپورٹ فیس، وزرت داخلہ کی ایپلی کیشن فعال

Published on November 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

لاہور (یواین پی) حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی فیس اور دیگر معاملات کیلئے گھنٹوں لائنوں میں کا جھنجھٹ ختم کردیا گیا ۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کے لیے وزیر اعظم کی سہولت کاری مہم کے تحت آن لائن پاسپورٹ فیس کے لیے وزارت داخلہ کی ایپلی کیشن ’’پاسپورٹ فیس آسان‘‘مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے اور اب ہر کسی کے استعمال کے لیے دستیاب ہے۔وزیر داخلہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شہری اس ایپ کو آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ویب پر بھی استعمال کر سکیں گے۔پاسپورٹ فیس آسان پاکستانی عوام کی سہولت کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، وزارت داخلہ اور حکومت پاکستان کی طرف سے ایک ڈیجیٹل اقدام ہے جو صارفین کو پاسپورٹ فیس کے حساب کتاب اور ادائیگی کے عمل میں مدد کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog