لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر حملے میں زخمی ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ ان خبروں سے ہم خوفزدہ ہیں۔ اللہ کا شکر ہے عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔