برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالرز کی سطح کے قریب پہنچ گئی

Published on November 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

نیویارک(یواین پی)عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا ہو گیا، تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالرز کی سطح کے قریب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوپیک ممالک کی جانب سے گزشتہ ماہ تیل کی طلب میں کمی ہونے پر پیداوار میں بھی کمی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد گزشتہ ماہ کے آغاز میں رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ جانے والی خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا۔گزشتہ کئی روز سے برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالرز کی سطح سے اوپر رہی، جبکہ جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، جس سے برطانوی خام تیل کی قیمت 98 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 92 ڈالز کی سطح پر پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یورپ کیلئے روسی تیل کی خریداری پر پابندیاں عائد کر دیے جانے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد تیل کی مارکیٹ میں قیمتوں کو مزید پر لگ گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme