وزیراعظم شہباز شریف مصر کا 2 روزہ دورہ کریں گے

Published on November 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم میاں شہباز شریف پیر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں کانفرنس27 میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ہفتہ وار نیوز بربفنگ میں کہا کہ دورے سے متعلق مزید تفصیلات مناسب وقت پر بتا دی جائیں گی، چین پاکستان اقتصاد ی راہداری کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ راہداری کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پر دوبارہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبوں پر تیز بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے گا، اس بڑے منصوبے کامقصد نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور اس سے باہر کی سماجی و اقتصادی ترقی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو زرعی پیداوار میں اضافہ میں مدد کیلئے تین لاکھ ٹن کھاد بھی فراہم کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف ٹھوس اور انتہائی واضح ہے جسے وزیراعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے حالیہ دورے کے مشترکہ دستخط شدہ بیان میں شامل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy