لاہور (یواین پی) مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے محاذ آرائی ختم کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ مبینہ ملزم کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا اس سے لگتا ہے کوئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ہو سکتا ہے کوئی تھرڈ پارٹی ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہ رہی ہو۔انہوں نے مزید کہا اگلے 48 سے72 گھنٹے بہت اہم ہیں جس میں معاملات بھی حل ہو سکتے ہیں۔جب رابطے استوار ہوں گے تو ہر کسی کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا۔اعجازالحق نے مزید کہا کہ عمران خان کے مطالبات کو دیکھا جائے تو اتنی بڑی ڈیمانڈ نہیں ہے۔محاذ آرائی ختم ہوسکتی ہے جس کے لئے سب کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔جب کہ سینئر تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے میری اطلاع یہی ہے بیک ڈور سے کوئی رابطے ہو رہے تھے۔کہا گیا کہ آپ کے مطالبات کا کوئی راستہ نکالتے ہیں۔