فیصل آباد (یو این پی)سوئی گیس کی غیراعلانیہ بندش‘ آر ایل این جی کیلئے معاہدہ نہ کرنے والے کمرشل صارفین کے تین ماہ کیلئے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ، معاہدہ کرنے والے کمرشل صارفین کوتین گناہ اضافہ کے ساتھ بل آنے خدشہ، کمرشل صارفین پریشان،15نومبر سے گیس کا بحران آنے والاہے، جبکہ سردی سے پہلے ہی شہری ودیہی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے گیس کی بندش پر عوام کی دہائی‘تفصیلات کے مطابق کے محکمہ سوئی گیس نے اپنے کمرشل صارفین کو آگاہ کیا ہے گہ 15نومبر کے بعد دیسی گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی اس لئے تمام صارفین آر ایل این جی کیلئے معاہدہ کرلیں معاہدہ نہ کرنے والے صارفین کے تین ماہ کیلئے کنکشنز منقطع کردیئے جائیں گے اس سلسلہ میں محکمہ سوئی گیس کے ذرائع کا کہناہے کہ جوکمرشل صارفین معاہدہ کریں گے انکو تین ماہ گیس کی موجودہ قیمت سے تین گناہ زائد بل آئے گا جبکہ فیصل آباد میں سردیوں کی آمد سے پہلے محکمہ سوئی گیس نے گیس کی غیراعلانیہ بندش ولوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ مہنگائی میں پسے لوگ مہنگے داموں ایندھن خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں محکمہ سوئی گیس کی طرف سے زیادہ ترلوڈشیڈنگ کا سلسلہ لوگوں کے کھانا بنانے کے دوران کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کرب ناک صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے شہری ودیہی علاقوں میں صبح سکول وکالج جانیوالے بچوں کو بھوکے گھرسے جانا پڑتا ہے جبکہ اکثرلوگوں کوگیس کی بندش کی وجہ سے مہنگے داموں ہوٹلوں سے کھانا منگوانا پڑتا ہے جبکہ لکڑیوں کی قیمتیں بھی آسمانوں پرپہنچ گئیں ہیں جبکہ گھریلوسلنڈر پر بھی اضافی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے مہنگائی میں پسی عوام سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پرنہ صرف محکمہ سوئی گیس کوکوستی ہے بلکہ حکمرانوں سے بھی اصلاح واحوال کی فریاد کرتے دکھائی دیتی ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے صنعتی علاقہ جات بالخصوص مکوآنہ‘ملحقہ ایریاز میں سوئی گیس کی کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے فیکٹریوں میں جانیوالے مزدوربے بس ہوکر رہ گئے ہیں بھوکے پیاسے رہنے والے لوگ بے بسی کی تصویر بن کررہ گئے ہیں محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار سوئی گیس کی غیراعلانیہ بندش ولوڈشیڈنگ کوفی الفور بند کریں‘صارفین کی سہولت کیلئے انہیں بلاتعطل گیس فراہم کریں