اوکاڑہ کی ڈائری ۔۔۔۔ شیخ ندیم شیراز کے قلم سے

Published on November 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

اوکاڑہ کی ڈائری ۔۔۔۔ شیخ ندیم شیراز کے قلم سے
ریسکیو 1122 اوکاڑہ کے ملازم کی ریسکیو1122 آفس میں خود سوزی کی کوشش
 ریسکیو 1122 اوکاڑہ کے ملازم کی ریسکیو1122 آفس میں خود سوزی کی کوشش۔تفصیلات کے مطابق خود سوزی کرنے والے اہلکار کی شناخت محمود بوٹا کے نام سے ہوئی ہے۔ خود سوزی کرنے والے اہلکار کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔خودی سوزی کرنے والے اہلکار کا جسم کا 45 فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا۔محمود بوٹا کا کہنا تھا کہ مجھے شفٹ انچارج زہنی ازیت دیتا تھا جس سے تنگ آکر خودسوزی کی۔محمودبوٹا ریسکیو 1122 میں بطور ڈرائیور ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا۔ریسکیو اہلکار کو سیریس حالت کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا
شاہ مقیم ہائی سکول کا اعزازبارسلونا سپین میں اقبال ڈے کے موقع منعقدہ تقریری مقابلہ
شاہ مقیم ہائی سکول کا اعزازبارسلونا سپین میں اقبال ڈے کے موقع منعقدہ تقریری مقابلہ ارسمین امانت کے نام سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات کا خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق بار سلونا سپین میں اقبال ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریر ی مقابلہ میں شاہ مقیم ہائی سکول کے ڈائریکٹر و پرنسپل و سینئر صحافی ڈاکٹر امانت اللہ کی ہونہار بیٹی ارسمین امانت نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر رانا محمد ممتاز پرنسپل اسپائرکالج،خالدمحمود،ملک سرفرازاحمد،شبیراحمدسیالوی ایڈووکیٹ،محمدعرفان،محمداقبال،ڈاکٹرمحمداظہربلال،حاجی صابرعلی،ماسٹرمحمدارشدبھٹی،ماسٹر محمد عباس،چوہدری عارف محمود،فوجی محمدسلیم و دیگر نے انٹر نیشنل لیول پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر شاہ مقیم ہائی سکول کی مینجمنٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی میں کا سلسلہ جاری۔ پولیس لمبی تان کر سوگئی
اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی میں کا سلسلہ جاری۔ پولیس لمبی تان کر سوگئی اوکاڑہ جیل پولیس کے چار ملازم فارم بہادر نگر کے قریب جا رہے تھے کہ اچانک آتشیں اسلح سے مسلح نامعلوم ڈاکو اُن سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔ دوسری واردات میں اوکاڑہ کے رہائشی محمد اصغر پاکپتن شریف سے واپس آرہا تھا کہ اچانک راستے میں اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 24 فورایل کے قریب آتشیں اسلح سے مسلح دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلح کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ مرولہ شریف کے رہائشی حافظ مزمل علی نے اپنی موٹرسائیکل ایوب پارک اوکاڑہ کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں
لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج
اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے بلاک اوکاڑہ کے رہائشی رضا الہٰی ولد ناصر وحید کو محمد ندیم ولد مشتاق احمد نے 5 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو بنک سے جعلی ثابت ہوا۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے مقدمہ درج  
بدنام زمانہ منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمدکرکے اُس کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس کے سب انسپکٹر ناصر جاوید نے چھاپہ ما رکر نواحی قصبہ 5 فورایل کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش اظہر عباس ولد محمد عباس سے 1 کلو 652 گرام چرس برآمدکرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme