بجلی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری

Published on November 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں کیا گیا ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق ستمبر 2022 کیلئے ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ، نیپرا نے رواں سال ستمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سی پی پی اے جی نے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا اتھارٹی نے پچھلے ماہ 26 اکتوبر 2022 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تعین کیلئے عوامی سماعت کی تھی۔مزید برآں نیوز ایجنسی کے مطابق کراچی کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes