جیم خانہ کا مقصد ہے،پر سکون ماحول سمیت اچھی انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری

Published on November 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments


ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے افسران بلا رنگ و نسل اور بلا تفریق صرف اور صرف انسانیت کی بنیاد پر ضلع کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیم خانہ کلب کے تزئین و آرائش اور مرمتی کام کی تکمیل کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری سمیت مختلف محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائندے موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جب انہوں نے ٹھٹھہ کی چارچ سنبھالی تو دیکھا کہ اسپورٹس کامپلیکس غیر فعال حالت میں تھا اور کوششیں لے کر اسے فعال بنایا، اسی طرح جیم خانہ کی بھی حالت زار تھی جو آج اللہ کے کرم سے بغیر کسی سرکاری خرچے کے اس کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور ممبرشپ کی فیس کے تحت تزئین و آرائش اور مرمتی کام مکمل کروایا گیا ہے جو سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیم خانہ کا مقصد ہے کہ ہم یہاں کے شہریوں اور افسران کو ایک اچھا اور پر سکون ماحول سمیت اچھی انٹرٹینمنٹ فراہم کریں تاکہ یہاں آکر کچھ وقت سکون سے گذار سکیں – ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ ایک شاندار فیملی پارک کے قیام کیلئے بھی کوشاں ہیں تاکہ یہاں کے لوگ اپنی فیملی کے ساتھ آکر خوشگوار ماحول میں انٹرٹینمنٹ کر سکیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy