لاہور(یو این پی)مرکزی رہنما تحریک انصاف رانا نثار احمد راٹھ نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک پنجاب اور اہل پنجاب مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں علامہ اقبال ؒنے برصغیر کے مسلمانوں کی فکری رہنمائی کا قابل قدر فریضہ سرانجام دیا علامہ اقبالؒ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے جنہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا۔علامہ اقبال ؒ نے قوم کی سمت متعین کی اورقائداعظم ؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیزپیغام دیا نوجوانوں کو شاہین بن کرزندگی گزارنے کی ترغیب دی ہے قوم کیلئے خوداری کادرس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے فلسفہ خوداری پر عمل علامہ اقبالؒ سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے۔عمران خان اقبالؒ کے پیغام خودی کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔