کاشتکارگندم کی رواں ماہ میں کاشت زیادہ سے زیادہ رقبہ پر مکمل کریں۔کاسیکرٹری زراعت پنجاب احمد عزیز تارڑ

Published on November 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) صوبہ پنجاب میں 16.5 ملین ایکڑ رقبہ گندم کے زیر کاشت لانے کے لئے تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔موسمی حالات کے تناظر میں کاشتکار رواں ماہ گندم کی کاشت مکمل کر لیںمیں گزشتہ سال 3 لاکھ72 ہزار ایکڑ رقبہ گندم کے زیر کاشت لایا گیا جس سے اوسظ34 من فی40 کلوگرام پیداوار حاصل ہوئی۔امسال کاشتکار گندم کی کاشت زیادہ سے زیادہ رقبہ پر مکمل کریں اور اوسط45من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھرپور محنت کریں ان خیالات کا اظہار احمد عزیز تارڑ سیکرٹری زراعت پنجاب نے گندم کی جاری مہم کے سلسلے میں ضلع حافظ آباد میں محکمہ زراعت اور نجی کھاد بنانے والی کمپنی کے تعاون سے منعقدہ گندم کے کاشتکاروں کی آگاہی کےلئے منعقدہ کسان کنونشن میں خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ دھان کے علاقوں میں گندم کی کاشت کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ پنجاب میںزیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کی بروقت کاشت مکمل کی جاسکے۔ محکمہ زراعت کافیلڈ عملہ گندم کی بروقت کاشت کے قومی فریضہ کی تکمیل کے لئے ہر ممکن طریقہ سے کاشتکاروں کی مدد اور راہنمائی کررہا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ کسانوں میں تحریک اورترغیب کے ذریعے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی بروقت کاشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش رہے۔ اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروںکوگندم کی منتخب اقسام کابیج فری فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر علاقوں میںمنتخب اقسام کے تصدیق شدہ بیج کے تھیلوں پر1200 روپے فی بیگ اور جڑی بوٹی مار زہروں پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ گندم کی بوائی سے قبل ہی امدادی قیمت میں 3000 روپے فی40 کلوگرام تک اضافہ کردیا ہے تاکہ گندم کی کاشت کو کاشتکاروں کے لئے منافع بخش بنایا جا سکے سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کیلئے پورے صوبے میں”زیادہ گندم اُگاو¿”مہم کے تحت کسان کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کے لئے پرنٹ،الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پرسیکرٹری زراعت پنجاب نے دھان کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد آگ نہ لگانے سے متعلق ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دھان کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میںکاشتکار دھان کی باقیات کو محکمہ زراعت کی ہدایات کے مطابق زمین میں ملا دیںجس سے زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پرسیکرٹری زراعت پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی زرعی مداخل کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ زیرو ٹالرلینس کی پالیسی پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ایسے تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے محکمہ زراعت اپنے پراسیکیوٹر کی ہائرنگ بھی کر رہا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب ڈاکٹرمحمد انجم علی نے کہا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی فنی رہنمائی میں مصروف عمل ہے اور کاشتکاروں کو گندم کی جدید ٹیکنالوجی بارے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈویژن اور ضلعی سطح پر میگا فارمرز کنونشن /سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور محکمہ زراعت پرعزم ہے کہ اس سال پیداواری ہدف سے زائد گندم حاصل کریں گے۔ہنڈ آر اینڈ ڈی نجی کھاد کمپنی آصف علی نے کہا کہ کھادوں کے متناسب استعمال سے گندم کی اوسط پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔کسان کنونشن میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب ڈاکٹر انجم علی،ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر،ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات ڈاکٹر عرفان اللہ واڑئچ،ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ آباد فضل الرسول سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog