پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے،عبدالقادر پٹیل

Published on November 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چین کی جانب سے پاکستان کو ہیپاٹائیٹس اے ویکسین کی ایک لاکھ خوراک عطیہ دی گئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیوناییزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد تر کیا گیا، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے تقریب کی صدارت کی چین کی جانب سے پاکستان کو ہیپاٹائیٹس اے ویکسین کی ایک لاکھ خوراک عطیہ دی گئی، وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے ساینوویک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گاؤ چیانگ سے عطیہ وصول کیا۔وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے،چین نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔عبد القادر پٹیل نے کہاکہ پاکستان آج بھی تاریخ کی ایک بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عوام کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔عبد القادر پٹیل نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان میں اج بھی ہزاروں لوگ ریلیف کیمپس میں رہ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy