کچھ لوگ جعلی ایجنڈے سے ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر لون بزنس سکیم عقیل نجم ہاشمی

Published on May 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی)کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر لون بزنس سکیم عقیل نجم ہاشمی نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی حکومتی کارکردگی ہت کہ چائنہ سمیت دنیا کے بہت سے ممالک کام کرنے کو تیار ہیں کرپشن ختم ہو رہی ہے کمیشن مافیا چھپ گیا ہوا ہے ۔وزیر اعظم قرضہ سکیم شفاف طریقے سے جاری ہے یہ سکیم سیاست سے بالاتر ہے اور قرضہ صرف میرٹ کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے کچھ لوگ جعلی ایجنڈے سے ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لاہور سے کراچی تک موٹر وے بننے جا رہی ہے ہم چاہتے تو خیبر پختونخواہ میں حکومت بنا سکتے تھے لیکن ہم نے قومی سوچ کے مطابق بلوچستان میں ان کی حکومت قائم کی جمہوریت کے لیے میاں صاحبا ن نے بہت سی قربانیاں دی ہیں ۔ہارون آباد شہر کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کی موجودہ صورتحال دیکھ کر مجھے دلی صدمہ ہوا ہے حلقہ کی عوام کو چاہیے کہ جن نمائندوں کو ووٹ دئیے ہیں ان سے پوچھیں کہ وہ اسمبلی میں خاموش کیوں بیٹھے ہیں سڑکوں اور سیوریج کی ناگفتہ بہہ حالت میرے لیے کسی صدمہ سے کم نہیں میں وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی اپیل کروں گا کہ ہارون آباد کو خصوصی فنڈز دئیے جائیں اور عوام سے بھی درخواست کروں گا کہ جن لوگوں کو انہوں نے ووٹ دئیے ہیں ان سے بھی کہیں اور وہ اسمبلیوں میں اپنے حلقہ کی آواز اٹھائیں انہوں نے قرضہ سکیم کے حوالہ سے کہا کہ 15افراد میں سے 13افراد کو قرضہ مل چکا ہے اور جو باقی لوگ قرضہ کے حصول کے لیے درخواست دیں گے انشاء اللہ ان کو قرضہ ملے گا ،اس موقع پر محمد افضل غوری ،محمد امجد غوری ،ملک امداد غوری ،عقیل احمد کالی و دیگر بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes