گیارہ نومبر کو کبڈی کا میچ اوکاڑہ میں روائتی کھیلوں کو بڑھاوا دینے میں معاون ثابت ہو گا؛ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

Published on November 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ 11 نومبر کو کبڈی کا میچ اوکاڑہ میں روائتی کھیلوں کو بڑھاوا دینے میں معاون ثابت ہو گا وہیں پر مقامی کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا میچ دیکھنے، ان سے مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایک بہترین تفریح بھی دستیاب ہوگی ضلعی انتظامیہ شائقین کبڈی کو خو ش آمدید کہے گی میچ دیکھنے کے لئے آنے والے مہمانوں کو بہترین تفریح اور کبڈی کے روائتی کھیل سے محظوظ ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح اسٹیڈیم میں کبڈی میچ کے انتظامات،گراؤنڈ کی تیاری،مہمانوں کے اسٹیڈیم میں داخلے کے راستوں،پارکنگ کے انتظامات اور سیکیورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کبڈی میچ نوجوانوں کو صحت مند مشاغل کی طرف راغب کرنے اور پنجاب کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے مواقع فراہم کر گا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ،سی او ضلع کونسل شہزاد اقبال قریشی نے میچ کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میچ کے موقع پر جھومر پارٹیاں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی جبکہ گھوڑا ڈانس میں سدھائے ہوئے گھوڑے ناچ کا مظاہرہ کریں گے کبڈی میچ کے فوراََ بعد آتش باز ی کا مظاہرہ کیا جائے گا ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال، سی ای او ایجو کیشن ڈاکٹرمحمد ارشد،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نثار الحق سمیت متعلقہ افسران نے کبڈی میچ کے موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین کی سہولت کے لئے کئے گئے انتظامات سے متعلق آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے امید کا اظہار کیا کہ شائقین کبڈی خصوصاََ ضلع اوکاڑہ کے عوام سے انٹر نیشنل کبڈی کے میچ سے لطف اندوز ہونگے اور ضلعی انتظامیہ اپنے مہمانوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy