ککمنگ+پٹن(یواین پی ،ہارون تنولی) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے پی کے 45علی اصغر خان کی حلقہ میں تیز ترین انتخابی مہم نے تبدیلی کے جھکڑ چلا دیئے ۔ پٹن کلاں اور ککمنگ کے مختلف مقامات پرکارنر میٹنگز اوراجتماعات سے خطاب۔ مختلف موضعات اور گاؤں میں پرتپاک استقبال، ن لیگ کے کئی مایوس اور ناراض دھڑوں کو بھی تبدیلی کی تحریک میں شامل کر لیا۔ تٖفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علی اصغر خان نے اپنی طوفانی مہم کے دوران پٹن کلاں اور ککمنگ یونین کونسلوں میں دھڑا دھڑ میٹنگوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈیڑھ درجن سے زائد مقامات پر کامیاب پروگراموں8 سے خطاب کیا۔ہڑیالہ ، بن بہک، تلکنڈی، پچھہری، چاپرا، کنتھیالی، مرہیس، نکر، ریالی، ڈوگہ گنڈیالہ، جندر ڈھکی ، سہر، ڈھنڈ، ککمار، دیولی بانڈی، سانجا، کوٹھیالہ، نڑیاٹ، بانڈی چمیالی، کٹھیڑا، کھوہی، پٹن خورد، پلہیر میں کارنر میٹنگز میں عمائدین علاقہ اور نوجوانوں نے علی اصغر خان کی بھر پور حمائیت کا اعلان کیا۔ مختلف علاقوں نے مسلم لیگ ن کے ساتھ دہائیوں سے وابستہ ملک منظور، اسلم عباسی ، جاوید عباسی ، صغیر عباسی، طفیل اسلم، ادریس اعوان نے تحریک انصاف کو بحرانوں کا نجات دہندہ قرار دیتے ہوئے تبدیلی کی تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔