پنجاب حکومت نے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک نئی کتابوں کی چھپائی کی منظوری دیدی

Published on November 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب حکومت نے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک نئی کتابوں کی چھپائی کی منظوری دیدی،مڈل کی نئی کتابیں آئندہ سال سے مارکیٹ میں دستیاب ہونگی۔ترجمان پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نیسنگل نیشنک کریکولم کے سیکنڈ فیز کی بھی منظوری دیدی ہے۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگلے سال کے لیے سنگل نیشنل کریکولم کے تحت کتابوں کی تیاری شروع کردی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ حکومت کی تبدیلی کے باعث رواں تعلیمی سال میں یکساں نصاب کے دوسرے فیز پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔حکومت تبدیل ہونے کے بعد سمری کی منظوری نہیں ملی تھی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ نہم و دہم کی کتابیں تیسرے فیز کے تحت سنگل نیشنل کریکولم کے مطابق پبلش کی جائیں گی۔ نہم و دہم کی کتابیں سنگل نیشنل کریکولم کے تحت 2024 میں پبلش کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog