پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنا چاہیے۔بھارتی صحافی اور اینکر وکرانت گپتا

Published on November 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

ممبئی(یواین پی)بھارت کے معروف صحافی اور اینکر وکرانت گپتا نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنا چاہیے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے بعد ایک بھارتی پروگرام کا کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وکرانت گپتا کو پاکستانی ٹیم سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے سُنا جاسکتا ہے۔وکرانت گپتا نے کہا ‘انڈیا میں بیٹھ کر کہہ رہا ہوں، پاکستان نے جو نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ کھیلی ہے، اگر یہ لوگ ورلڈ کپ نا جیتے تو میں حیران ہو جاؤں گا’۔انہوں نے کہا ‘میں کہتا ہوں اس ٹیم کے پاس سب کچھ ہے، پرانی والی پاکستانی ٹیم کوئی اور تھی، یہ وہ نہیں ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آکر جو بولنگ کی، مجھے لگ رہا تھا وسیم اکرم بولنگ کر رہا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بابر اعظم اور رضوان کی اوپننگ شراکت داری کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں بدترین شکست ہوئی جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes