رائے ونڈ (یواین پی)رائے ونڈ میں جاری عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج(اتوار) اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائیگا،اختتامی دعا سے قبل مولانا محمد خورشید کارکنان کو خصوصی ہدایات دینگے جبکہ اختتامی دعا بھی مولانا محمد ابراہیم ہی کروائیں گے،دعا کے بعد شرکاء اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے،شرکائے اجتماع کی سہولت کیلئے ریلوئے اسٹیشن پر محکمہ ریلوئے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تمام نان سٹاپ ٹرینوں کے سٹاپ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ رش کی صورت میں بکنگ کاؤنٹر کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے شرکاء اجتما ع کی سہولت کیلئے مقامی کارکنان کی جانب سے خدمت کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے جہاں زائرین کو تمام ٹرینوں کی معلومات اور کھانا فراہم کیا جائیگا،جبکہ اجتما ع میں شریک ہونیوالے کارکنان اندرون،بیرون ملک دعوت وتبلیغ کیلئے روانہ ہو جائیں گے،اجتماع کی وجہ سے آج (اتوار)کو شاہ حسین ایکسپریس،گرین لائن ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس رائے ونڈ سے ہزاروں مندوبین کو لیکر کراچی روانہ ہو جائیں گی،آج اختتامی دعا کے موقع پر شٹل ٹرین رائے ونڈ سے لاہور کے درمیان چلائی جارہی ہے جس کا کرایہ 200روپے مقرر کیا گیا۔ریلوئے پولیس کی جانب سے جیب کتروں کے خلاف خصوصی سکواڈ ترتیب دیا گیا ہے جو جیب تراشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی کردار ادا کریگا۔