گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کالج نمبر 1 کا عملہ خود سر ہوگیا

Published on May 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 630)      No Comments

46285-IMG_-1352386269-674-640x480
ایبٹ آباد( صیام سعید سے ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کالج نمبر 1 کا عملہ خود سر ہوگیا کالج میں معلومات کے لیے آنے والے لوگوں کو بے جا تنگ کیا جانے لگا بار بار بلا وجہ چکر لگوائے جانے لگے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1 کا سٹاف انتہائی بداخلاق اور عوام کو تنگ کرتا ہے، دور دراز کے لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے، اگر فون کرکے معلومات لی جائیں تو پہلے فون ہی نہیں اٹھاتے اور اگر غلطی سے اٹھا لیں تو کچھ معلوم کیا جائے تو جواب ملتا ہے ہمیں نہیں پتا۔ طالبات کے پریکٹیکلز ہورہے ہیں جس میں ایک طالبہ کے گھر سے فون کیا گیا تو انہوں نے پہلے اٹینڈ نہیں کیا پھر کیا تو پوچھنے پر بتایا کہ پریکٹیکل کا بورڈ آفس سے پتا کریں اگر کالج جا کر پوچھا جائے تو کالج کا سٹاف سیدھے منہ بات کرنا ہی گوارا نہیں کرتا اور حیلے بہانے کر کے لوگوں کو ٹال دیا جاتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes