فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے فیصل آباد میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کی۔انہوں نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ جھنگ روڈ شیخ کالونی میں زیرہ اور سونف میں ملاوٹ کرنے والے کارخانہ کوپکڑ لیا اور موقع سے3000 کلو ملاوٹ شدہ زیرہ اور سونف قبضے میں لے کر کارخانہ کو سیل کرادیا۔انہوں نے ملاوٹ میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ درج کرایا۔مزید برآں ایک اور کارروائی میں اچار بنانے والے خفیہ کارخانہ کو بھی ڈھونڈ نکالا اور 2000کلو پھپھوندی زدہ اچار برآمد کر کے موقع پر ضائع کرادیا گیاجبکہ صفائی،سٹوریج کے نامناسب انتظامات اور چوہوں کی موجودگی پر50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔دوسری طرف جانوروں کی چربی سے بنا 7000لیٹر مضر صحت اور نان ٹریس ایبل آئل قبضے میں لے لیا اور فیکٹری کو اصلاح تک سر بمہر کر دیا گیا۔