کویت کے شہری حمود الرویعی نے دنیا کا مہنگا ترین باز209ہزار کویتی دینارکاخریدا

Published on October 2, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 902)      No Comments

\"baaz\"
کویت سٹی (نمائندہ خصوصی)کویت کے شہری حمود الرویعی نے میں دنیا کا مہنگا ترین باز209ہزار کویتی دینار(5کروڑ 72لاکھ پاکستانی روپے(کا خریدلیاگذشتہ شب کویت کے علاقہ جہراء میں پرندوں کی نمائش اورمنڈی لگی جس میں نایاب قسم کے پرندے جن میں باز ،کبوتر ،بیٹرے،تیترکے علاوہ کئی قسم کے پرندوں موجودتھے اس میں 9ملکوں سے آئے ہوئے جانوراوران کے مالکان موجود تھے فارسی بازکی جب بولی لگی توایک باز کی بولی میں اضافہ ہوتا گیا جس میں پرندوں کے کئی شوقین نے شرکت کی کویتی شہری حمودالرویعی نے سب سے زیادہ بولی 2لاکھ9ہزارکویتی دینار کی بولی لگا کرسب کو حیران کردیا اوربازکو اپنے بازو پر رکھ لیا ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اتنا مہنگا بازکیوں خریدا تو اس نے کہاکہ ہیرے کی پہچان جوہری ہی جانتاہے ۔اس کی خوراک بھی مہنگی ہوتی ہے جس میں مچھلی کبوترشامل ہیں اور اس کی پرواز میں کوئی پرندہ آجائے تو وہ بچ نہیں سکتا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme