سعودی فیشن شاپس مالکان کی ملازم خواتین کوکام کے دوران پورا حجاب کرنے کی ہدایت

Published on May 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

1
ریاض۔۔۔سعودی عرب میں فیشن شاپس کے مالکان نے ملازم خواتین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کام کے دوران پورا حجاب کریں۔ سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیشن شاپس کی ان کارکن خواتین کو اپنے مرد رفقاء کار کے ساتھ گھلنے ملنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی تاکہ مخلوط ماحول کے امکانات نہ پیدا ہوں۔ یہ فیصلہ وزارت محنت و ترقی و منصوبہ بندی نے کیا تھا جس سے فیشن شاپس مالکان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کارکن خواتین نے وزارت محنت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔وزارت محنت و ترقی و منصوبہ بندی کے نائب وزیر فہد التخائیفی نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے معذرت کی تاہم انہوں نے کہا وزارت کی شروع سے ہی یہ خواہش ہے کہ تمام خواتین شریعت کی پابندی کریں۔ انھوں نے کہا کہ وزارت محنت نے اس سے پہلے ہی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے فیشن شاپس پر کم کرنے والی خواتین کے کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے اتفاق کیا تھا جس میں یہ بھی شامل تھا کہ خواتین کارکن صرف خواتین گاہکوں کو ہی ڈیل کریں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme