اسلام آباد(یواین پی)وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے لکی مروت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور 6 پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پورا ملک ان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف ہر اول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہداء پیکج دے، شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔