ٹھٹھہ(یواین پی /حميدچنڈ) مصطفےٰ قریشی کی ماضی کی کامیاب فلم وڈیرا کو جدید ٹیکنالوجی سے نئے انداز میں بنانے کا فیصلہ ۔ پروڈیوسر صوبائی وزیر سردار شاہ اور ہدایتکار قاسم گل پنہور ہیں ۔ مصطفےٰ قریشی کی ماضی کی کامیاب فلم ۔ وڈیرا ۔ کو محکمہ ثقافت حکومت سندہ کی طرف سے نئے انداز میں میگا بجٹ سے بنانے کی منظوری دی گئی ہے ۔ فلم کے ھدایتکار قاسم گل پنہور ہونگے ۔ اسکرپٹ مبظور مراد نے لکھا ہے ۔ امکان ہے کہ فلم کا مرکزی کردار پاکستانی سپراسٹار فھد مصطفے ادا کرینگے ۔ اس کے علاوہ پاکستان کے لیجنڈ اسٹارز شامل ہونگے ۔ فلم کو ھالی ووڈ طرز پر بنانے کے لئے ٹیکنیکل ٹیم بیرون ملک سے طلب کی جائے گی