اسلام آباد (یواین پی) حکومت کا عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ۔ معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری ہر شے کے فضائل بیان کرسکتے ہیں، ان سے شیطان کی فضیلت بھی پوچھیں تو خوب بیان کریں گے،گھڑی ساز کمپنی گراف کے مطابق گھڑی کی قیمت 1 ارب روپے سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےکا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری ہر شےکے فضائل بیان کرسکتے ہیں، ان سے شیطان کی فضیلت بھی پوچھیں تو خوب بیان کریں گے،گھڑی ساز کمپنی گراف کے مطابق گھڑی کی قیمت 1 ارب روپے سے زائد ہے، آپ نےگھڑی کی قیمت 10 کروڑ لگائی اور 2 کروڑ میں خریدی، ایسی کیا مجبوری تھی کہ سعودی ولی عہد کا تحفہ بیچ دیا، آپ نے دو جرائم تسلیم کیےکہ گھڑی خریدی ہے اور بیچی ہے۔