کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ عمران خان مقبول ہیں،انہیں کنٹینرز سے اتر کر متنازع گفتگو چھوڑ کر اسمبلی میں آکر نمائندگی کرنی چاہئیے۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تو شروع سے خواہش ہے مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے چاہئیے، کنٹینر سے اتر کر متنازع گفتگو چھوڑکر عمران خان کو بات کرنی چاہئیے۔عمران خان مقبول ہیں انہیں بھی رویے میں تبدیلی لانی چاہئیے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان پر حملہ ہوا ہے۔ان کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج ہونی چاہئیے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈائریکشن پر ایف آئی آر درج کرائی جا سکتی تھی۔وزیراعلیٰ ہدایت کرتے تو پولیس افسران کا باپ بھی ایف آئی آر درج کرتا۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ ممانعت نہیں کہ اہم تعیناتی کے لیے فہرست سے ہی نام لیا جاتا ہے۔ایسا قانون بھی نہیں کہ فہرست سے ہی اہم تعیناتی کا انتخاب کرنا ہے۔