کاہنہ میں بااثر قبضہ مافیہ لیڈیز پارک نگل گیا مقامی پولیس سرپرست

Published on November 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

سی سی پی او لاہور کو دی جانے والی درخواستیں بھی مافیہ کا کچھ نہ بگاڑ سکیں
صواآصل(یواین پی)لاہور کاہنہ کے علاقہ مدینہ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بااثر قبضہ مافیہ نے مقامی پولیس کی سرپرستی میں لیڈیز پارک پر قبضہ کی کوشش کی اس دوران نذیر مغل گروپ کے درجنوں افراد نے دن دیہاڑے پارک میں لگے درخت کاٹ دیئے اور بینچ وغیرہ اٹھا کر لے گئے فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود با اثر قبضہ مافیہ کے خلاف کاروائی عمل میں نہ آسکی سی سی پی او لاہور کو دی جانے والی درخواستیں بھی کرپشن کی نظر پولیس افسران کی جانب سے عدم کاروائی سوالیہ نشان ہے 15کی کال پر تھانہ کاہنہ پولیس نے ملزمان گرفتار کرکے چھوڑ دئے مدینہ ویو ہاؤسنگ سکیم میں لیڈیز پارک کی بابت دیوانی عدالتوں میں کیس بھی زیر سماعت ہیں حکم امتناعی کے باوجود سرعام غنڈہ گردی کی گئی متاثرین نے میڈیا کی وساطت سے پولیس افسران سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ڈی ایس پی کاہنہ جاوید صدیق نے اپنے موقف میں کہا کہ میرے ریڈر سے بات کریں قانون کے مطابق کاروائی ہوگی جبکہ تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes