حکومت کی اوّلین ترجیح ہے کہ یہ منصوبے بروقت اور معیاری اندازمیں پائیہ تکمیل کو پہنچیں۔ میر عبدالقدوس بزنجو

Published on November 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

آواران (یواین پی) ضلع آواران میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جار ی ہے،حکومت کی اوّلین ترجیح ہے کہ یہ منصوبے بروقت اور معیاری اندازمیں پائیہ تکمیل کو پہنچیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آواران جمعداد خان ضلع میں جاری منصوبوں کا از خود جائزہ لے رہے ہیں اور وہاں کام کی رفتار مٹریل اور معیار کو دیکھ رہے ہیں تاکہ یہ اسکیمات بروقت مکمل ہوں ان کی کوالٹی بہتر رہے اور عوام الناس کو فائدہ پہنچے۔ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آواران جمعداد خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو پابند بنائیں کہ وہ ان منصوبوں پر تعمیراتی کام کو معیاری انداز میں آگے بڑھائیں عوام کی فلاح و بہبود و خوشحالی اور ان کے اعتماد کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ جو پیسہ عوام کے فائدے کے لئے آیا ہے اسے صحیح معنوں میں اس جگہ پر خرچ ہونا چاہیے۔تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے میں اس معاملے میں کافی حساس ہوں اور چاہتا ہوں کہ جہاں کہیں تعمیرات رکی ہوئی ہے یا کام سست روی کا شکار ہے وہاں کوئی بھی اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا اس سلسلے میں جو کنٹریکٹر کام میں کوتاہی برت رہاہے اس کے ریلیز روک دیا جائیگ۔ڈپٹی کمشنر آواران جمعداد خان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکریٹری بلوچستان اور کمشنر قلات ڈویژن کی خصوصی ہدایات کے تحت ضلع آواران میں تمام منصوبوں کی وقتاً فوقتاً نگرانی کی جائے گی اور ان کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کردیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes