پاکستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں سب سے کمزورطبقہ زیادہ متاثر ہوا،احسن اقبال

Published on November 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments


شرم الشیخ (یواین پی)منصوبہ بندی،ترقی اورخصوصی اقدامات کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت بحالی اور تعمیرنوکی جامع حکمت عملی پرکام کررہی ہے تاکہ مستقبل میں آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لئے بہتر طریقہ کار اختیار کیا جاسکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے شرم الشیخ میں کوپ 27کانفرنس کے موقع پر مصر کے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں سب سے کمزورطبقہ زیادہ متاثر ہوا۔دونوں وزرا نے ترقی پذیرممالک کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا اورایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرکے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی مہارتوں کے تبادلوں پر اتفاق کیا۔

Readers Comments (0)