ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)18 دنوں قبل گلشن حدید کراچی میں بیدردی سے قتل کئے جانے والے محنت کش شریف ولد اسحاق ملاح کے ورثاء بوڑھی نابینا بیواھ ماں بصری زوجہ راجو بھائی لطیف کریم بخش ملاح نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ مکلی پر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا محنت کش شریف ملاح کو وہاں کے عارفانی برادری کے بااثر افراد شریف عارفانی۔سرمان۔اکبر۔انیل عارفانی۔اور دیگر نے گھر کے قریب حملہ کرکے کھلاڑیوں اور خنجر کے ہے در پے وار کرکے قتل کردیا تھا اور گھر کے دیگر افراد کو زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے قاتلوں کے خلاف گلشن حدید تھانے میں کیس داخل کرایا گیا تھا مگر پولیس نے صرف ایک قاتل انیل عارفانی کو گرفتار کیا ہے مگر باقی قاتل کھلے عام پھر رہے ہیں اور ہمیں قتل کرنے نقصان پہنچا نے کی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر پولیس انکو گرفتار کرنے کے لئے تیار نہیں ہے متقول کی بوڑھی ماں بصری نے کہا کہ ظالموں نے ہمارے ساتھ ظلم کرکے ہمارا گھر اجاڑ دیا ہمارا سہارا چھین کر میرے بے قصور بیٹے شریف ملاح کے بچوں کو یتیم کردیا انہوں نے وزیر اعلی سندھ چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ آئی جی سندھ سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائیے شریف ملاح کے تمام قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچاکر میرے بیٹے کے خون کا حساب لیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ انصاف کے لئے سخت احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے