اعلیٰ تعلیم و بہترین تربیت دنیا کا سب سے بہترین ہتھیار ہے ڈاکٹر محمد فاروق حسن

Published on November 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

نوابشاہ (یواین پی ) اعلیٰ تعلیم و بہترین تربیت دنیا کا سب سے بہترین ہتھیار ہے جسے کبھی کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتی یہ بات ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بے نظیر آباد ڈویڑن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ15 نومبر کو انٹر میڈیٹ پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات سال 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے طلباءاپنا رول نمبر 800299 پرایس ایم ایس بھیج کر رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں یا کہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر وزٹ کر کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر فاروق حسن نے مزید کہا کہ علم سے بڑا ہتھیار کوئی نہیں ہے تعلیم کے بغیر ترقی ہر گز ممکن نہیں ہمیں سب کو مل جل کر معاشرے میں کردار ادا کرنا ہوگا اپنے اپنے زیر اثر علاقوں میں عوام کو ترغیب دینا ہوگی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم لازمی دلائیں اچھی تعلیم کے ذریعے ہم دنیا کی بہترین قوم بن سکتے ہیں ایک ایسی بے مثال قوم بنیں گے جو نہ غلام ہوگی اور نہ ہی غلامی پسند کرے گی

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy