فلم وڈیرا کی محکمہ ثقافت حکومت سندھ کی طرف سے نئے انداز میں میگا بجٹ سے بنانے کی منظوری
ٹھٹھہ(یواین پی) مصطفےٰ قریشی کی ماضی کی کامیاب فلم وڈیرا کو جدید ٹیکنالوجی سے نئے انداز میں بنانے کا فیصلہ، فلم کے پروڈیوسر صوبائی وزیر سردار شاہ اور ہدایتکار قاسم گل پنہور ہیں مصطفےٰ قریشی کی ماضی کی کامیاب فلم وڈیرا کو محکمہ ثقافت حکومت سندھ کی طرف سے نئے انداز میں میگا بجٹ سے بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ فلم کے ھدایتکار قاسم گل پنہور ہونگے۔ اسکرپٹ منظور مراد نے لکھا ہے۔ امکان ہے کہ فلم کا مرکزی کردار پاکستانی سپراسٹار فہد مصطفے ادا کرینگے اس کے علاوہ پاکستان کے لیجنڈ اسٹارز شامل ہونگے فلم کو ھالی ووڈ طرز پر بنانے کے لئے ٹیکنیکل ٹیم بیرون ملک سے طلب کی جائے گی۔